سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ اگر عالمی طاقتیں شام کی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام ہو گئیں تو وہاں سیاسی حل ممکن نہیں ہو پائے گا۔
مسٹر جبیر نے یہاں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا ’ سوال یہ نہیں ہے کہ سیاسی حل تک کس طرح پہنچا جائے جو ہم سب چاہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ
وہاں کی حکومت پر کس طرح ضروری دباؤ ڈالا جائے، یہ بین الاقوامی برادری پر انحصار کرتا ہے۔
‘ انہوں نے کہا کہ اگر شام کی حکومت پر دباؤ بنانے کے لئے موثر طریقہ نہیں نکال پائے تو سیاسی حل نہیں ہو پائے گا اور وہاں لوگوں کا قتل، نقل مکانی اور ناانصافی جاری رہے گی۔